وزن کم کرنے کا آسان طریقہ کار۔

وزن کم کرنے کا بہت ہی زبردست اور آسان طریقہ کار


اضافی چربی: اضافی وزن یا موٹاپا: اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں۔ یقیناً، یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ بھوکا رہنے یا کم کھائے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے، وزن کم کرنے سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ وزن بڑھتا کیوں ہے؟ اس حوالے سے آگاہی حاصل کرنا آپ کے لیے اہم ہے تاکہ مستقبل میں آپ اپنے وزن کو دوبارہ بڑھنے سے روک سکیں۔

وزن کم کرنے کا آسان طریقہ کار۔۔
وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے۔۔

وزن کم کرنے کا آسان طریقہ کار :کیلوریز : وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے، مثال کے طور پر آپ کتنی کیلوریز کھاتےہیں، اس میں سے کتنی کیلوریز آپ جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔ آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔
ورزش کرنا سب سے اہم ہے : زندگی کی مصروفیات اتنی بڑھ گئی ہیں کہ لوگوں کے پاس کیلوریز اور اس کے ریزلٹ میں پیدا ہونے والی اضافی چربی کو جلانے کے لیے ورزش کرنے کے لیے وقت ہی نہیں ملتی۔ اگر آپ اضافی کیلوریز اور چربی کو جلانے کے لیے ورزش نہیں کرسکتے تو وزن کم کرنا بھول جائیں، حل: ورزش کرنا بھی بہت اہم ہے ، ورزش کے لیۓ خصوصی طور پر وقت نکالنا بہت ضروری ہے ، اپنے روز مرہ زندگی میں سے کم از کم چہل قدمی کو شامل کریں۔ اسکول، کالج، دفتر اورقریبی مارکیٹ جانے کے لیے ہر ممکن حد تک پیدل چلنے کو ترجیح دیں ۔ یوگا سے بھی وزن کم کرنے میں بہت حد تک مدد ملتی ہے۔
ایک متوازن ڈائٹ پلان یعنی ٹائمٹیبل تیار کریں اور اس پر باقاعدگی سے عمل کریں۔ ایک وقت میں زیادہ کھانا کھانے کے بجائے دن بھر مختلف ٹائمز میں تھوڑا تھوڑا کھائیں۔ نشاستہ، کاربوہائیڈریٹس، چینی، نمک، چاول، سوفٹ ڈرنک، سیچوریٹڈ فیٹس، جنک فوڈ اور تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال ترک کردیں ۔ فائبر، پروٹین، سلاد اور کم کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال بڑھادیں۔پروسیسڈ فروٹ جوسز کے بجائے تازہ پھل کھائیں ۔ پانی، وزن کم کرنے کا سب سے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ پانی کا استعمال جسمانی میٹابولزم کو تیز اور وزن کو کم کرتا ہے، یعنی پانی زیادہ سے زیادہ پیا کریں۔
ایک گھنٹہ چہل قدمی سے 250کیلوریز جلتی ہیں اور یہ کیلوریز جلانے کا ایک آسان طریقہ ہے ۔ نیند کی کمی وزن بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ایک گھنٹہ سونے سے 50کیلوریز جلتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ مطلوبہ مقدار میں باقاعدگی سے نیند لیں۔

وزن کم کرنے کا آسان طریقہ کار
وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے

ڈائٹ پلان: مشروبات:دودھ والی چائے اور نشہ آور چیزوں کو زندگی سے نکال باہر پھینکیں، ان کی جگہ بلیک ٹی، بلیک کافی اور لیموں کا پانی استعمال کریں۔ ان میں چینی بلکل شامل نا کریں ، البتہ اس کی جگہ شہد شامل ملائیں ۔ ناشتہ: ناشتے میں جو کا دلیہ یا گریپ فروٹ کے ساتھ دوٹوسٹ معہ پی نٹ بٹر (مونگ پھلی سے تیار کردہ مکھن) کھائیں۔ پروٹین کے لیے آپ اُبلا ہوا انڈہ یا سیب کھاسکتے ہیں ۔

دوپہر کا کھانا: تازہ سبزیوں کا سلاد بہترین رہے گا۔ گاجر، سیب، انگور، پھلیاں، تربوز، پپیتا، اخروٹ یا کوئی بھی کم کیلوری والی سبزی یا پھل کھائیں۔ آپ اُبلی ہوئی سبزیاں یا ایک چھوٹا کپ اُبلے ہوئے چاول بھی کھاسکتے ہیں۔ سبزیوں میں آلو کھانے سے پرہیز کریں۔ اسنیکس:شام کے اسنیکس میں بھاری پروٹین والی غذائیں جیسے بلوبیری لال اور سفید لوبیا شامل کریں۔ رات کا کھانا ؛ روٹی کے ساتھ سبزیاں لیں، ایک نارمل روٹی سے زیادہ نا کھائیں ۔
وزن کم کرنے کے بارے میں مخلص ٹیم کی مزید ریسرچ جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ مقدار پر وزن کم کرنے کے سب سے مختصراور آسان طریقہ ڈھونڈ کرآپ دوستوں تک پہنچا دو۔


 

وزن کم کرنے کا بہت ہی زبردست اور آسان طریقہ کار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں