پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت

لاہور: گرین شرٹس کے لیے ایک بڑا دھچکا، پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کا پاکستان-آسٹریلیا کی تاریخی سیریز کے آغاز سے چند روز قبل کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کے روز تصدیق کی ہے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کروانے پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے، مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی،

تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہوگا، سٹی پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، اور ایونٹ کے لیے 4000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے پی سی بی نے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور حسن علی کے زخمی ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہونے کے بعد 15 رکنی اسکواڈ میں معمولی تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد اور فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو ان کی جگہ پہلے میچ کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button