توکلنا موبائل ایپلیکیشن لازمی قرار

توکلنا ایپ: ابشر اکاؤنٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی رجیسٹر کیا جاسکتا ہے

سعودی عرب: (مخلص اخبار تازہ ترین) سعودی وزارت داخلہ نے موجودہ وبائی مرض کورونا کی بنیاد پر جو اہم اقدامات کیے ہیں ، اس میں ہر جگہ توکلنا موبائل ایپلیکیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، بہت سارے غیر ملکی افراد کو ابشر اکاؤنٹ نہ ہونے کی بنا پر بہت زیادہ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا تھا، اسی لیے وزارت داخلہ نے ڈجیٹل پورٹل ابشر انتظامیہ نے ایسے افراد جن کا ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے ، ان کے لیے توکلنا ایپلیکیشن میں رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا دیا ہے ، توکلنا ایپلیکیشن میں رجسٹریشن کیلیۓ اب ابشر میں اکا‏ؤنٹ ہونا لازمی نہیں اس سہولت میں غیرملکی اور وزٹ ویزے پر آنے والے افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ یہ بہت اہم ایپلیکیشن اس وقت سعودی عرب میں لانچ ہوچکی ہے ۔

توکلنا رجیسٹریشن کے بغیر کسی بھی شاپنگ سنٹرز یا کسی بھی سٹورز  میں آپ نہیں جاسکے نگے
توکلنا موبائل ایپ رجیسٹریشن کے بغیر کسی بھی شاپنگ سنٹرز یا کسی بھی سٹورز میں آپ نہیں جاسکے نگے

جس کے بغیر کسی بھی شاپنگ سنٹرز، کسی بھی سٹورز  میں آپ نہیں جاسکتے ہیں جب تک اس میں آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہوگا۔  اس میں صحت کا مکمل ریکارڈ  آپ کا رکھا جاتا ہے جو کہ گیٹ پر سکیورٹی اہلکار چیک کر کے آگے جانے کی اجازت دیتے ہیں، لہازا لازمی طور پر توکلنا اپلیکیشن اپنے پاس رجیسٹرڈ کروالیں۔ توکلنا ایپ میں رجیسٹریشن کے طریقے کے وظاحت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ ابشر اکاؤنٹ ہولڈر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کے بعد ، خدماتی، یعنی ، مائی سروسز، کے براؤزر پر جائیں گے وہاں سے خدمات عامہ یہاں ایسے افراد کے لئے توکلنا ایپلیکیشن میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہیں جن کے ابشر اکاؤنٹ نہیں ہیں ۔

سعودی عرب میں ہر جگہ توکلنا موبائل ایپلیکیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے

مزید واضح رہیں مملکت میں وبائی مرض سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے انتہائی لیول پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے وزارت صحت نے دیگر اداروں کے تعاون سے مختلف ایپس لانچ کی ہیں جس میں توکلنا ہر شخص کو اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ توکلنا اپلیکیشن میں رجسٹریشن اتنی زیادہ ضروری ہوگئی ہے کہ اس کے بغیر دیگر شہروں میں سپر مارکیٹس اور دیگر اداروں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ لہازا تمام غیر ملکی افراد فوری طور پر اس میں اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں ورنہ آپ کسی بھی ادارے یا سپر مارکیٹ میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں