سعودی عرب میں14- مارچ سے نیا قوانین

سعودی عرب میں 14 مارچ سے کون سے نئے قوانین شروع ہو رہے ہیں؟

سعودی عرب: مزدوروں کے لحاظ سے سعودی عرب میں نیا قوانین 14 مارچ 2021 سے لاگو ہورہے ہیں ۔ اس میں کنٹریکٹ یعنی معاہدوں کی بہت زیادہ اہمیت ہوگی ۔ اسی بنیاد پر جو بھی کمپنی کسی ملازم کو معاہدے سے پہلے نکالے گی اسے بقیہ مدت کی ، یعنی، جیسے کہ چھ مہینے پہلے اگر نکال دیا ، تو چھ مہینے کا اگر کرکٹ باقی ہے تو پوری سلری کارکن کو دینا لازمی ہوگا ۔

سعودی عرب میں 14مارچ سے نیا قوانین
مزدوروں کے لحاظ سے سعودی عرب میں نیا قوانین 14 مارچ 2021 سے شروع ہورہے ہیں ۔

اسی طرح سے اگر کارکن پہلے ملازمت چھوڑتا ہے تو جو بھی بقیہ رقم بنتی ہے وہ کمپنیوں کو ادا کرنے کا ذمہ دار ہوگا لہذا سوچ سمجھ کر کنٹریکٹ آپ تمام بھائی سائن کریں، کچھ ایسے بھی حالات ہوتے ہیں کہ جب کسی بھی کارکن کو اچانک کمپنی چھوڑنی پڑتی ہے تو اس وقت کیا صورتحال ہوتی ہے، تو اس کے بارے میں مکتب عمل نے اہم اعلامیہ جاری کرکے کچھ معلومات شیئر کی ہیں ۔

کوئی بھی ملازم کنٹریکٹ کو ختم کر سکتا ہے اگر کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جو قوانین اس میں درج ہیں تو وہ فوری طور پر معاہدہ خودکار ختم ہو جائے گا، بغیر کسی نوٹس کے کارکن کو ملازمت چھوڑ سکتا ہے، اگر یہ ثابت ہوجائے کہ ملازمت کا معاہدہ مرتب کرتے وقت کمپنی نے مقررہ نمائندے کے معاہدے میں جعلسازی کی ہیں، اور اسی بنیاد پر اس کا معاہدہ کیا ہے تو یہ بھی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو گا کارکن بغیر نوٹس ملازمت چھوڑ سکتا ہے ۔

اگر کسی کمپنی کی جانب سے کارکنوں کو ایسے کام پر مجبور کیا جائے جو معاہدے میں درج نہیں ہو اور کارکنوں کو کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو اس پر بھی یہ کنٹریکٹ کینسل ہو جاتا ہے، اگر کوئی بھی کمپنی یا اس کی کوئی ذمہ دار کسی بھی ملازم کی توہین کرتا ہے اس کی عزت نفس سے کھیلتا ہے یا اس کے اہل خانہ پر کوئی بات کرتا ہے تو اس پر بھی کنٹریکٹ کینسل کیا جاسکتا ہے، کمپنی اور یا اس کا کوئی بھی ڈائریکٹر کی جانب سے اگر ملازمین کے ساتھ درست رویہ نہیں تو اس پر بھی معاہدہ کینسل ہو جاتا ہے ۔

کسی بھی ملازم کو یہ حق ہے کہ اگر کوئی اسے جسمانی یا صحت کے لحاظ سے خطرناک جگہ پر کام کرایا جائے اور اس کا تفصیلی طور پر اپنی کمپنی کو بتا دے کہ یہ کام اس کی صحت اور جسمانی لحاظ سے نقصاندہ ہے اس کی شکایت دور نہ کی جائے اس بنیاد پر بھی کمپنی کے ساتھ اپنا کام جاری نہیں رکھیں بغیر کسی نوٹس کے آپ اس کمپنی کو چھوڑ سکتے ہیں کنٹریکٹ آٹومیٹک کینسل ہو جاتا ہے دوستوں یہ وہ تمام اہم نۓ آنے والے دنوں میں جو سہولیات غیر ملکی افراد کو ملنی والی ہیں اس بارے میں آپ تمام بھائیوں کو اطلاع دی گئی ہے لہذا اپنے حقوق کے بارے میں جانیں اور ثبوت اپنے پاس رکھیں تاکہ کمپنی اور کفیلوں کے خلاف کوئی بھی زیادتی کی صورت میں کارروائی کی جاسکے ۔

سعودی میں وزیر اسلامی امور کی جانب سے کہہ دیا گیا ہے کہ وبائی مرض کورونا کے کیسیز اگر خدانخواستہ مزید پڑھتے ہیں، تو اسی بنیاد پر تمام مسلمانوں کی حفاظت اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پہلی ترجیح مساجد کو بند کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے لہذا پچھلے سال بھی کچھ ایسے ہی اقدامات کیے تھے مگر کچھ تاخیر سے ہوئے تھے اب ذرا جلدی اس بارے میں سوچا جا رہا ہے تاکہ وبائی مرض کورونا کسی صورت میں بھی زور نہ پکڑ سکیں، وبا سے نمٹنے کے لئے فیصلہ کرنے سے قبل سعودی سربراہ اور علماء سے باقاعدہ مشاورت کی جائے گی، یاد رکھیں اس بارے میں سعودی اسلامی امور کی وزارت نے تمام افراد کو خبردار کیا ہے کہ لازمی طور پر اپنا الگ الگ جائے نماز لے کر مسجد میں آئے، اور اسے پھر اپنے ساتھ واپس لے کر جائیں ۔

وہ افراد جو کے قوانین کا احترام نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ مزید اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے 1933 نمبر کا ہیلپ نمبر ہے اس پر ایسی افراد ایسی جگہ اور ایسی مساجد کے بارے میں کمپلین کرنے کے لیے بھی کہا ہے جہاں قوانین کا احترام نہیں کیا جاتا، اذان اور تکبیر کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ ہے اس پر عمل نہیں کیا جاتا مسجد نماز کے بعد دس منٹ بعد بند نہیں کی جاتی ایسی تمام جگہوں کے بارے میں ہمیں شکایت کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ جو بھی لوگ قوانین کا احترام نہیں کرتے ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں